Saturday, April 20, 2024

کشمیر کا معاملہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اٹھائینگے،شاہ محمود

کشمیر کا معاملہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اٹھائینگے،شاہ محمود
August 8, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں نیوز بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ  بھارت کو واضح  کر دیا آرٹیکل 370 کا خاتمہ ان کا اندرونی معاملہ نہیں ، پاکستان آپ کے موقف کو مسترد کرتا ہے ۔ یہ معاملہ اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود ہے ، ہم نے اب سلامتی کونسل جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت کے غیرقانونی اقدام کے خطے میں بھیانک اقدامات مرتب ہونگے، 28ممالک تک میں نے اپنی تشویش اور قوم کامؤقف رکھا ہے۔ جواہر لعل نہرو نے کئی بار کشمیر کے مستقبل پر وعدے کئے ،جواہر لعل نہرو نے کہا تھا کہ بھارتی پارلیمنٹ کی کشمیر معاملے پر کوئی حیثیت نہیں، کیا 70 سال سے کشمیریوں کی فلاح و بہبو پر ممانعت تھی ، مقبوضہ کشمیر کو جیل بنادیا گیا،کیا یہ بھی فلاح و بہبود کا اقدام ہے،9 لاکھ بھارتی فوجی مقبوضہ کشمیر میں تعینات ہیں ، ہر گھر کے باہر ایک سپاہی تعینات ہے،مقبوضہ کشمیر میں خونریزی کا خدشہ ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ  میں یورپی یونین کو مخاطب کر کے پوچھتاہوں کہ  مذاکرات سے کون کترا رہا ہے ، ہم معاملے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔پاکستان نے مذاکرات سے کب انکار کیا ہے، جب بھی ڈیڈلاک آیا ہم نے اسے حل کرنے کی کوشش کی ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرتارپور راہداری  کی بات پر آج بھی قائم ہیں ، اس معاملے پر ہمارا موقف برقرار ہے ، باباگرونک کے جنم دن پر جن لوگوں کی پاکستان آنے کی خواہش ہے ،انہیں اپنی حکومت سے وضاحت طلب کرنی چاہیے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان کے بھائیوں کیساتھ دوستی،بھائی چارے اور تعاون کا رشتہ چاہتےہیں، افغان بھائیوں کسی مشکل یا پریشان میں مبتلا نہیں کرنا چاہتے، شاہ محمود افغانستان کے ساتھ جو بات تھی وہ برقرار رہے گی۔