Thursday, April 25, 2024

کشمیر کا مسئلہ پیچیدہ،ثالثی کیلئے بہترین کوشش کرینگے ، ڈونلڈ ٹرمپ

کشمیر کا مسئلہ پیچیدہ،ثالثی کیلئے بہترین کوشش کرینگے ، ڈونلڈ ٹرمپ
August 21, 2019
واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیش کر دی ، کہا کہ  کشمیرکا مسئلہ بہت پیچیدہ ہے ،ثالثی کیلئے  اپنی بہترین کوششیں کریں گے، فرانس میں نریندر مودی سے  مسئلہ کشمیر پر بات کروں گا۔ وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ کشمیر کی صورتحال انتہائی پیچیدہ ہے ۔یہ مسئلہ کئی دہائیوں سے چل رہا ہے جس پر پاکستان اور بھارت میں کئی لڑائیاں ہوچکی ہیں  ، اس کی بڑی وجہ مذہب ہے اور مذہبی معاملات کافی پیچیدہ ہوتے ہیں ، وہاں مسلمانوں اور ہندوؤں میں ہم آہنگی نہیں ۔ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ  حال ہی میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی جبکہ ویک اینڈ پر  فرانس میں نریندر مودی سے ملیں گے  ، کشیدگی کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن دونوں ممالک کے درمیان حالات بہت خراب ہیں تاہم وہ  ثالثی کیلئے  بھرپور کوشش کریں گے ۔ امریکی صدر اس سے قبل کئی مرتبہ ،مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کرچکے ہیں  جس کا پاکستان نے ہمیشہ  خیرمقدم کیا ، جبکہ بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اِسے مسترد کیا۔