Sunday, May 12, 2024

کشمیر پریمیئر لیگ کا پہلا ایڈیشن راولاکوٹ ہاکس نے جیت لیا

کشمیر پریمیئر لیگ کا پہلا ایڈیشن راولاکوٹ ہاکس نے جیت لیا
August 18, 2021 ویب ڈیسک

مظفرآباد (92 نیوز) کشمیر پریمیئر لیگ کا پہلا ایڈیشن راولاکوٹ ہاکس نے جیت لیا۔ فائنل میں مظفرآباد ٹائیگرز کو سات رنز سے شکست دی۔

تماشائیوں کے جوش و خروش میں کشمیر پریمئیر لیگ کا پہلا ایڈیشن  بوم بوم شاہد آفریدی کی راولا کوٹ ہاکس نے جیت لیا۔ فائنل میں راولا کو ٹ ہاکس نے پروفیسر محمد حفیظ کی مظفر آباد ٹائیگرز کو سات رنز سے شکست دے دی۔

راولا کوٹ ہاکس نے پہلے کھیلتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے ۔ بسم اللہ خان 30، عمر امین 23 اور صاحب زادہ فرحان 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کاشف علی  نے 28 گیندوں پر 54 رنز کی دھواں داراننگز کھیلی۔

مظفر آباد کی طرف سے محمد حفیظ اور اسامہ میر نے دو، دو جبکہ وسیم جونئیر اور ارشد  اقبال نے ایک ایک وکٹ حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں مظفر آباد کی ٹیم 9 وکٹوں پر 162 رنز بنا سکی ۔ ذیشان اشرف 46 ، محمد حفیظ 29 ، سہیل تنویر 21، وسیم جونئیر 22 رنز بنا سکے۔ راولاکوٹ کی جانب سے آصف آفریدی اور حسین طلعت نے تین تین ، شاہدآفریدی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

آصف آفریدی بہترین باؤلنگ پر مین آف دی میچ قرار پائے۔ مظفرآباد اسٹیڈیم تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا ہونے کے باعث لوگوں نے ملحقہ گھروں کی چھتوں پر بیٹھ کر بھی میچ دیکھا۔