Friday, April 26, 2024

کشمیر پریمیئر لیگ ، راولا کوٹ ہاکس اور میرپور رائلز آج آمنے سامنے ہوں گی

کشمیر پریمیئر لیگ ، راولا کوٹ ہاکس اور میرپور رائلز آج آمنے سامنے ہوں گی
August 6, 2021 ویب ڈیسک

مظفر آباد (92 نیوز) کشمیر پریمیئر لیگ کے پہلے ایڈیشن کا آغاز آج ہو گا۔ پہلے میچ میں راولا کوٹ ہاکس اور میرپور رائلز آمنے سامنے ہوں گی۔

پی ایس ایل کے بعد اب کے پی ایل ہو گا۔ کشمیر کی خوبصورت وادی میں کرکٹ کا میلہ سجے گا۔ بلے باز باؤلرز کے چھکے چھڑائیں گے تو باؤلرز بھی اپنے باؤنسرز سے بیٹسمینوں کو پریشان کریں گے۔ پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ ساتھ غیر ملکی کھلاڑی بھی ایونٹ کی رونق کو دوبالا کریں گے۔

کشمیر پریمیئر لیگ کے پہلے ایڈیشن میں 6 ٹیمیں اوور سیز وارئیرز ، مظفرآباد ٹائیگرز، میر پور رائلز، کوٹلی لائنز ،راولاکوٹ ہاکس اور باغ سٹالینز آمنے سامنے آئیں گی۔

ایونٹ کا آغاز رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے ہو گا۔ پہلے میچ میں راولا کوٹ ہاکس اور میر پور رائلز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ تمام میچز مظفرآباد اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

ایونٹ میں ٹوٹل 19 میچز کھیلے جائیں گے ۔ فائنل 17 اگست کو ہو گا۔ کورونا ایس اوپیز کے تحت اسٹیڈیم میں صرف 30 فیصد شائقین کو میچ دیکھنے کی اجازت ہو گی۔