Monday, May 13, 2024

کشمیر پر بھارتی وزیراعظم نے تاریخی غلطی کر دی، وزیراعظم

کشمیر پر بھارتی وزیراعظم نے تاریخی غلطی کر دی، وزیراعظم
September 15, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیر پر بھارتی وزیراعظم نے تاریخی غلطی کردی، اب یہ مسئلہ بین الاقوامی سطح پر آگیا، ہم جرائم کی عالمی عدالت میں بھی جاسکتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کا بڑا اعلان، نائنٹی ٹو نیوز کو انٹرویو کے دوران کہا مسئلہ کشمیر پر جرائم کی عالمی عدالت میں بھی جاسکتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا مودی نے تاریخی غلطی کردی، جو اس نے سوچا تھا وہ غلط ہوگیا،پاکستان نے جو اسٹینڈ لیا وہ اس نے سوچا نہیں تھا۔ وزیراعظم نے کہا ہمارے اٹھانے سے یہ مسئلہ بین الاقوامی سطح پر آگیا،کشمیر کے لوگوں کو جب موقع ملے گا وہ کھڑے ہوجائیں گے۔