Friday, March 29, 2024

کشمیر پر بھارتی فوج کی چڑھائی کے 73سال مکمل ،کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں

کشمیر پر بھارتی فوج کی چڑھائی کے 73سال مکمل ،کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں
October 27, 2020

سرینگر ( 92 نیوز) کشمیر پر بھارتی فوج کی چڑھائی کے 73سال مکمل ہو گئے ، دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یومِ سیاہ منا رہے ہیں ۔

ستائیس اکتوبر 1947 کادن کشمیری مسلمانوں کی تاریخ کا وہ سیاہ ترین دن ہے جب بھارت نے برصغیرکی تقسیم کے اصولوں کی دھجیاں بکھیریں، سازش اور منافقت سے مسلم اکثریتی ریاست جموں وکشمیر پر قبضہ کرلیا۔

اپوزیشن ہو یا حکومت سب کشمیر کے معاملہ پر ایک ہی مؤقف رکھتے ہیں، پاکستان سمجھتا ہے کہ جموں و کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا ہے، بھارت جموں و کشمیر میں ریاستی دہشتگردی بند کرے۔

جموں و کشمیر پرقبضہ کے بعد بھارت نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کوکچل کرانہیں ظلم وبربریت کانشانہ بنایا اور یہ سلسلہ آج بھی جاری وساری ہے،کشمیری اپنے خون سے جدوجہد آزادی کی نئی تاریخ رقم کررہے ہیں اوراقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کے حصول کے لیے پرعزم ہیں۔