Friday, March 29, 2024

کشمیر پاکستان کی شہ رگ اور شناخت ہے: وزیراعظم

کشمیر پاکستان کی شہ رگ اور شناخت ہے: وزیراعظم
January 5, 2017

اسلام آباد (92نیوز) وزيراعظم نوازشريف کہتے ہيں کشمیر کو اسی طرح جلتا نہیں دیکھ سکتے۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ اور شناخت ہے۔ کہتے ہیں حق اورسچ کی آوازگولیوں سےنہیں دبائی جاسکتی۔برہان وانی کی شہادت نےتحریک آزادی کونئی روح بخشی۔

ستر سال سے جاری کشميری جدوجہد سے ثابت ہوگيا کہ بھارت گولی کے ذريعے ان کی آواز نہيں دبا سکتا۔ پاکستان سياسی، سفارتی اور اخلاقی سطح پر کشميريوں کی مدد جاری رکھے گا۔ سرتاج عزيز نے کہا بھارت کشميری مسلمانوں کی اکثريت کو اقليت ميں بدلنا چاہتاہے۔

تفصیلات کے مطابق کشمير کے موضوع پر دوروزہ بين الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزيراعظم نوازشريف نے کہا پاکستان اوربھارت کے درميان بنيادی تنازع کشميرہے۔ کشميري نوجوان کشمير کی تاريخ کا نيا باب لکھ رہے ہيں۔ برہان وانی کی شہادت سے نوجوانوں ميں نيا جوش پيدا ہوا۔

انہوں نے کہا دنيا بھارت کو بتائے کہ بہت ہو چکا۔ کشميريوں کی آوازگولی سے نہيں دبائی جاسکتي۔ بين الاقوامی برادری کشميريوں کو انکے حقوق دلوائے۔ اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے مشيرخارجہ سرتاج عزيز نے کہا بھارت کشمير ميں مسلمان اکثريت کو اقليت ميں بدلنا چاہتا ہے۔

اسپيکر قومی اسمبلی اياز صادق نے کہا پاکستان ميں بھارتی مداخلت اور دہشت گردی کے ثبوت ہيں۔ بھارت افغان سرزمين کو بھی پاکستان ميں دہشتگردی کيلئے استعمال کررہا ہے۔