Friday, March 29, 2024

کشمیر میں ہونیوالے واقعات بھارتی فوج کے ظلم کا ردعمل ہیں ، فواد چودھری

کشمیر میں ہونیوالے واقعات بھارتی فوج کے ظلم کا ردعمل ہیں ، فواد چودھری
March 9, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے  روسی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں ہونیوالے واقعات بھارتی فوج کے ظلم کا ردعمل ہیں۔ بھارت نےپاکستان کی قیام امن کی کوششوں کےجواب میں دراندازی کی، دہشتگردی کیخلاف مل کرکام کرنادونوں ممالک کےفائدے میں ہے۔پاکستان بھارت کیساتھ تنازعات کاحل چاہتاہےلیکن مودی کاجنگی رویہ بھارتی انتخابات تک جاری رہےگا۔ انٹرویومیں کشمیر کی صورتحال پربات کرتےہوئےفوادچوہدری کاکہناتھاکہ کشمیرمیں ہونیوالےواقعات پرہرایک کااپنانظریہ ہےلیکن ہمیں  غیرجانبدار آوازکوسنناچاہیے، بھارت پاکستان پرالزامات لگاتاہےلیکن کشمیر میں ہونیوالےواقعات بھارتی فوج کےظلم کاردِعمل ہیں۔ پاک امریکا تعلقات پربات کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات کاکہناتھاکہ پاکستان امریکاسےاچھےتعلقات چاہتاہےلیکن امریکا کواپنا رویہ بدلنا چاہیے۔ انہوں نےکہاکہ پاک بھارت کشیدگی کےحالیہ واقعات میں پاکستانی موقف کو پوری دنیامیں سراہاگیاپاکستان بھارت سےامن اور افغانستان میں استحکام چاہتاہےتاکہ اس خطےمیں سرمایہ کاری بڑھے۔ ادھرچین میں سابق بھارتی سفیر آشوک کےکانتھانےبھی روسی میڈیاکوانٹرویومیں کہاکہ کشیدگی کو مزید ہوا دیناپاکستان اور بھارت دونوں کیلئےنقصان دہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ  دونوں ممالک ہی امن چاہتےہیں لیکن بھارت مقبوضہ کشمیر پر اپنےموقف سے نہیں ہٹ سکتا۔