Monday, May 13, 2024

کشمیر میں مودی سرکار کا کرفیو تاریخ کا طویل ترین کرفیو ہے ، وزیر اعلیٰ سندھ

کشمیر میں مودی سرکار کا کرفیو تاریخ کا طویل ترین کرفیو ہے ، وزیر اعلیٰ سندھ
August 5, 2020

کراچی ( 92 نیوز) وزیر اعلی ٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یوم استحصال کے موقع پر کہا کہ کشمیر کا مسئلہ نیا نہیں ، ذوالفقار علی بھٹو نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ کہا تھا۔

سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ  سندھ حکومت کی طرف سے یوم استحصال منایا جارہا ہے ،  یوم کشمیر منانے کا اعلان ذوالفقار علی بھٹو نے کیا  جب سے مودی برسراقتدار آیا ہے اس نے مسلمانوں پر جو مظالم ڈھائے وہ کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ  کشمیر کا کرفیو دنیا کا طویل ترین کرفیو ہے،پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ  ہے،انشااللہ  وہ وقت دور نہیں جب   کشمیر بھارتی غاصبانہ قبضے سے آزاد ہوگا، شمیریوں نے فیصلہ کردیا ہے ان کا جینا مرنا پاکستان کیساتھ ہے، ہمارا جینا مرنا بھی کشمیریوں کے ساتھ ہے ، کشمیر کے معاملے پر پوری قوم اکٹھی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ  اس سلسلے میں کسی قسم کی سازش قوم  کامیاب نہیں ہونے دے گی ، آج پوری دنیا کو پیغام دینا ہے ۔