Tuesday, April 23, 2024

کشمیر میں مداخلت نہ کرنیکا خمیازہ دنیا کو بھگتناہوگا،امریکی اخبار

کشمیر میں مداخلت نہ کرنیکا خمیازہ دنیا کو بھگتناہوگا،امریکی اخبار
September 9, 2019
واشنگٹن (ویب ڈیسک ) امریکی اخبار نے بھی مقبوضہ کشمیر میں مداخلت کرنے کی ضرورت پر  زور دے دیا ۔ اخبار لکھت اہے کہ  اگر عالمی برادری نے مقبوضہ کشمیر میں بربریت اور انسانیت سوز مظالم رکوانے کیلئے مداخلت نہ کی تو ساری دنیا کو خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ یو ایس اے ٹو ڈے  میں چھپنے والے مضمون میں واضح کہا گیا کہ  آر ایس ایس اور مودی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم بارے عالم برادری کو مکمل آگاہی  دینے کی ضرورت ہے ،  مقبوضہ وادی کے حالات خطرناک ہیں ،  عالمی برادری فوری مداخلت کیلئے ہنگامی اقدامات کریں ۔ اخبار کہتا ہے کہ صورتحال کی سنگینی کو سمجھنے کیلئے از حد ضروری ہے  کہ آر ایس ایس نظریہ سے واقفیت حاصل کی جائے  تاکہ اس کے ایجنڈے کا علم ہو سکے ،  آر ایس ایس  ایک انتہا پسند اور نسیم مسلح تنظیم ہے جس کا مقصد بھارت کو ایک ہندو توا ریاست بنانا ہے ۔ یو ایس اے ٹو ڈے لکھتا ہے کہ   اگر عالمی برادری نے مودی حکومت کے اقدامات پر نظر نہ رکھی تو اسکے نتائج بہت بھیانک ہونگے جو صرف بھارت یا پاکستان نہیں بلکہ پوری دنیا پر اثرانداز ہونگے ۔