Friday, April 19, 2024

کشمیر میں لاشوں کا کاروبار بند ہونا چاہیے،مشال ملک

کشمیر میں لاشوں کا کاروبار بند ہونا چاہیے،مشال ملک
August 29, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر  میں  بھارتی مظالم کے خلاف اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا  جس میں  حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ایک ماہ سے کشمیر میں کرفیو نافذ ہے ، اپنے  خاندان سے کوئی رابطہ نہیں ہورہا  ،  کشمیر میں لاشوں کا کاروبار بند ہونا چاہیے ۔ اسلام آباد میں بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے سول سوسائٹی کے ہمراہ احتجاج کیا، مظاہرے میں ارکان پارلیمنٹ نے بھی شرکت کی ۔شرکا  نے مودی سرکار کے خلاف نعرے بھی  لگائے ۔ اس موقع پر مشال ملک کا کہنا تھا ایک ماہ سے کشمیر میں کرفیو نافذ ہے، اب بات چیت کا وقت ختم ہوچکا  ، 50 سال سے مذاکرات کے نام پر بھارت ہمیں جھانسہ دے رہا ہے ۔ سول سوسائٹی کی ممبران کا کہنا تھا کشمیریوں کی خواہش کے مطابق انکو فیصلہ کرنے کا حق دیا جائے ۔کرفیو کے باعث مقبوضہ کشمیر میں نظام زندگی مفلوج ہورہ گیا ہے مظاہرین نے ہاتھ میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ، جن پر بھارت کے خلاف نعرے درج تھے ۔شرکا نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ  مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا نوٹس لے ۔