Friday, May 10, 2024

کشمیر میں خوف کا راج،سکوت طاری ہے ،بلومبرگ میگزین

کشمیر میں خوف کا راج،سکوت طاری ہے ،بلومبرگ میگزین
September 3, 2019
سرینگر (نیٹ نیوز ) امریکی میگزین بلومبرگ نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے مودی حکومت کے جھوٹ بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وادی میں خوف نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں، ایک بے چین کرنے والا سکوت طاری ہے اور عجیب سی خاموشی چھائی ہے لیکن اسے امن نہیں کہا جا سکتا۔ میگزین نے اپنی رپورٹ میں کشمیر کی صورتحال کو دنیا تک پہنچایا ، لکھا کہ  مقبوضہ کشمیر میں   ہر طرف فوج نظر آتی ہے اور وادی ایک پولیس اسٹیٹ میں تبدیل ہوکر رہ گئی ہے ،اس صورتحال کو پرامن ہرگز قرار نہیں دیا جا سکتا۔ میگزین لکھتا ہے کہ  وادی میں صورتحال بگڑ رہی ہے ، مسلسل لاک ڈاؤن سے کاروبارٹھپ اور نظام زندگی تباہ ہو کر رہ گیا ہے  ، منتخب نمائندوں سمیت تین سابق وزرائے اعلیٰ بغیر کسی وضاحت کے قید میں ہیں۔ سوا کروڑ کی آبادی کو دنیا سے کاٹ کر رکھ دیا گیا ہے ۔ میگزین کے مطابق مقبوضہ وادی میں  غیر ملکی صحافیوں پر پابندیاں عائد ہیں تاکہ صحیح صورتحال عالمی برادری تک نہ پہنچ سکے ۔بھارتی میڈیا کی جانب سے تصویر کا ایک رخ پیش کئے جانے پر کشمیریوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔