Thursday, May 9, 2024

کشمیر میں بھارتی اقدامات عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، سردار مسعود

کشمیر میں بھارتی اقدامات عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، سردار مسعود
October 2, 2019
واشنگٹن (92 نیوز) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا کشمیر میں بھارتی اقدامات عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، عالمی برادری کشمیریوں کی نسل کشی روکنے کیلئے اقدامات کرے۔ صدر آزاد کشمیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر حق خودارادیت اور استصواب رائے چاہتے ہیں، مقبوضہ جموں کشمیر میں 5 اگست سے کرفیو نافذ ہے، کشمیری قیادت کو قید و بند کی صعوبتوں کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کو صرف پاکستان اور بھارت حل نہیں کر سکتے، پاکستان اور بھارت کے دوطرفہ مذاکرات کے کئی دور ہوئے فیصلہ نہیں ہو سکا، سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں سے پوچھا جائے وہ کیا چاہتے ہیں۔