Monday, May 13, 2024

کشمیر میں بدترین لاک ڈاؤن کےخلاف کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہوں ، انتھونی براؤن

کشمیر میں بدترین لاک ڈاؤن کےخلاف کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہوں ، انتھونی براؤن
August 7, 2020
 واشنگٹن (92 نیوز) امریکی ارکان کانگریس کشمیریوں کے حق میں بول پڑے۔ انتھونی براؤن نے کہا ایک سال قبل کشمیر میں بدترین لاک ڈاؤن لگایا گیا۔ اس ظلم کےخلاف کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہوں۔ کانگریس مین انتھونی براؤن کا کہنا تھا کہ ایک سال قبل کشمیر میں آزادی اظہار رائے، اکٹھے ہونے اور تحریک چلانے پر پابندیاں عائد کر دی گئی تھیں اور کورونا وبا نے اس بحران کو مزید بڑھا دیا ہے۔ انتھونی نے بھارتی جبر کیخلاف کشمیریوں کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ ادھر امریکی کانگریس وومین جیکی سپیئر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال سے کشمیر کے لوگ بھارت کے غیر قانونی لاک ڈاؤن میں رہ رہے ہیں۔ بچوں کو حراست میں رکھنا ، صحت ، تعلیم اور دیگر سہولیات تک رسائی نہ دینا غیر انسانی ہے۔