Wednesday, April 24, 2024

 کشمیر سے یکجہتی کیلئے ٹریفک اور ٹرینیں تک روک دی جائینگی

 کشمیر سے یکجہتی کیلئے ٹریفک اور ٹرینیں تک روک دی جائینگی
August 29, 2019
اسلام آباد (92 نیوز)  کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا وقت آ گیا،وزیر اعظم عمران خان کی اپیل پر  قوم کل یک زبان ہو کر بھارت کو پیغام دے گی ،  دوپہربارہ سے ساڑھے بارہ بجے تک احتجاج کیا جائے گا، ٹریفک بند کردی جائے گی اورٹرینیں رک جائیں گی۔ https://youtu.be/NuT4-QIZZmQ مرکزی اجتماع شاہراہ دستور پر ہوگا جس کی قیادت وزیراعظم کریں گے،وزیراعظم نے ٹوئٹر پیغام میں کہا قوم پیغام دے کہ فاشسٹ حکومت کیخلاف پاکستانی کشمیریوں کے ہمراہ کھڑے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بدترین کرفیو ہے، بچوں اور خواتین کا قتل عام کیا جا رہا ہے،مودی حکومت کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے۔

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر وزیراعظم کے عالمی رہنماؤں سے رابطے

وزیراعلیٰ پنجاب لاہور میں احتجاج کی قیادت کریں گے،تمام اضلاع میں احتجاج کیا جائے گا، جگہ کا تعین ڈپٹی کمشنرز کریں گے،عوامی نمائندے احتجاج کی قیادت کریں گے۔ اسلام آباد، مظفرآباد،لاہور اور پشاور سمیت ملک بھر میں دوپہر12سے ساڑھے12 بجے تک ٹریفک روک دی جائےگی،بڑے شہروں میں سگنل ریڈ کردیئے جائیں گے، صرف ایمبولینسز اور ایمرجنسی گاڑیوں کو گزرنے کی اجازت دی جائے گی۔

بھارتی بربریت نے جنت نظیر وادی کو جہنم بنا ڈالا

ملک بھر میں  138ٹرینیں ایک منٹ کیلئے روک دی جائیں گی، جہاں بھی اسٹاپ ہوگا وہاں ترانے بجائے جائیں گے،ریلوے کی تمام ورکشاپس میں 12 سے ساڑھے12بجے تک کام بند ہوگا،فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹر پیغام میں کہا انتہاپسند مودی دنیا کا امن تباہ کررہا ہے۔