Friday, May 17, 2024

کشمیر تکمیل پاکستان کا نا مکمل ایجنڈا ہے،آرمی چیف

کشمیر تکمیل پاکستان کا نا مکمل ایجنڈا ہے،آرمی چیف
September 6, 2019
راولپنڈی (92نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کشمیر تکمیل پاکستان کا نا مکمل ایجنڈا ہے،کشمیر کیلئے آخری گولی،،آخری سپاہی، آخری سانس تک لڑنے کیلئے تیار ہیں۔ آرمی چیف نے جی ایچ کیو میں یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب کے دوران وطن کیلئے جان نچھاور کرنےوالوں کو خراج تحسین پیش کیا،یادگار شہدا پر حاضری دی، پھول چڑھائے ، بگل بجا کر شہدا کو سلامی پیش کی گئی ، تقریب میں شہدا کے لواحقین خصوصی طور پر مدعو کیاگیا، سرحدوں کا دفاع کرتے ہوئے مختلف محاذوں پر زخمی ہونے والے جوان بھی موجود رہے۔ تقریب کے شرکا کو وطن پر بیٹے قربان کرنے والی ماؤں کے تاثرات پر بنی دستاویزی فلم دکھائی گئی۔ جذباتی مناظر دیکھ کے شرکا کی آنکھیں نم ہو گئیں ۔ اپنے پیاروں کو یاد کر کے  شرکا کے بے ساختہ آنسو نکل پڑے ۔ https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1169815470754557952 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم دفاع و شہدا اوریکجہتی کشمیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بنیادوں پرشہیدوں کا لہوشامل ہے، جب بھی ضرورت پڑی وطن کے بیٹوں نے لبیک کہا، شہداکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، قیام پاکستان سے لے کر بقاءپاکستان کا سفر ہمارے شہدا کی قربانیوں سے سجا ہوا ہے۔ آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کامیابیوں کا بھی ذکر کیا، انہوں نے کہاکہ آج پاکستان میں امن کی بہتر فضا ہے، پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف اپنی ذمے داریاں پوری کی ہیں، اب اقوام عالم کی ذمہ داری ہے ہرطرح کی دہشتگردی اورانتہاپسندی کو ردکرے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ” دہشت گردی کے بعد ہماری جنگ غربت ،جہالت، بیروزگاری، پسماندگی کیخلاف ہے،،پوری قوم کی جدوجہد پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے، پر امن ، مضبوط اور ترقی یافتہ پاکستان ہماری منزل ہے، کشمیر تکمیل پاکستان کا نا مکمل ایجنڈا ہے، کشمیر کیلئے آخری گولی ،آخری سپاہی، آخری سانس تک لڑنے کیلئے تیار ہیں۔ آرمی چیف نے پھر بھارت پر واضح کر دیاکہا کہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی عروج پر ہے ۔آرمی چیف نے افغان امن پر بات کرتے ہوئے کہاافغانستان میں امن پاکستان میں امن کی ضمانت ہے، ہمیشہ امن وسلامتی اور مذاکرات پر زور دیا ہے ،امید ہے افغانستان میں جلد امن و استحکام آئے گا۔ https://www.youtube.com/watch?v=1AeYdQtU1VU