Sunday, May 19, 2024

کشمیر بھارت کے ہاتھ سے نکل گیاہے ، سابق بھارتی وزیر خزانہ یشونت سنہا

کشمیر بھارت کے ہاتھ سے نکل گیاہے ، سابق بھارتی وزیر خزانہ یشونت سنہا
December 29, 2018
ممبئی ( 92 نیوز) بھارت کے سابق وزیر خزانہ یشونت سنہا نے بھی کشمیر  ہاتھ سے نکل جانے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ  بھارت نے کشمیر میں ایک کےبعد ایک غلطی کی ، طاقت کا وحشیانہ استعمال کر کے کشمیریوں سے تعلقات کر لئے ، کلگام میں فورسز نے درجنوں بے گناہ کشمیریوں کا قتل عام کیا۔ سابق بھارتی وزیر خزانہ  اور بی جے پی کے رہنما یشونت سنہا نے مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کی  ناکامیوں سے پردہ فاش کردیا ۔یشونت کا کہنا تھا کہ  بھارتی حکومت نے  وادی میں وحشیانہ طاقت کے استعمال کا ریاستی نظریہ اپنایا ہوا ہے  ،کشمیر بھارت کے ہاتھوں سے نکل چکا ہے۔ نئی دہلی میں کانفرنس کے دوران یشونت سنہا نے کہا کہ حکومت نے کشمیر میں ایک کے بعد ایک  غلطیاں کیں، ہم نے کشمیریوں کیساتھ تعلقات خراب کردیے ہیں اور وہاں پر بھارتی حکومت سے شدید نفرت کی جاتی ہے ۔ یشونت سنہا نے  مزید  کہا کہ کشمیر میں  طاقت کو ریاستی نظریے کے طور پر اپنایا گیا ہے ،جس کا مقصد زیادہ  سے زیادہ کشمیریوں کا قتل کرنا ہے ۔ یشونت سنہا کا مقبوضہ کشمیر میں  بھارتی جبر کا اعتراف  نہ صرف  پاکستان بلکہ اقوام متحدہ اور  انسانی حقوق  کی تنظیموں کے موقف کی تائید کرتا ہے۔