Sunday, May 19, 2024

کشمیر اور فلسطین کے محاذوں سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوسکتے، سراج الحق

کشمیر اور فلسطین کے محاذوں سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوسکتے، سراج الحق
August 16, 2020

راولپنڈی( 92 نیوز) جماعت اسلامی کے زیر اہتمام متحدہ عرب امارات اور اسرائیل میں معاہدے کے خلاف احتجاج کیا گیا، سراج الحق نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کے محاذوں سے دستبردار نہیں ہو سکتے ۔

سراج الحق نے کہا کہ اسلام آباد میں بہت بڑا جلسہ کریں گے، حکومت پاکستان کو خبردارکرنا چاہتے ہیں، اسرائیل سے ہاتھ ملانے سے پہلے مرجانا پسند کریں گے۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ  یہودیوں کی دنیا میں آبادی 0.11فیصد ہے اور  مسلمانوں کی  22فیصد ، اس کے باوجود یہودیوں نے مسلم ممالک کو ڈرا دھمکا کر رکھا ہوا ہے۔