Friday, March 29, 2024

کشمیر اور فلسطین کی صورتحال ایک جیسی ہے ، ترک صدر

کشمیر اور فلسطین کی صورتحال ایک جیسی ہے ، ترک صدر
September 30, 2019
استنبول( ویب ڈیسک )ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہاہے کہ کشمیر اور فلسطین کی صورتحال اس وقت ایک جیسی ہے ،  بہادر کشمیری مظالم کا دلیری سے مقابلہ کر رہے ہیں ۔ پاکستان کو چار جنگی بحری جہازوں کی فراہمی اور پاکستان نیوی کے لئے دوسرےبحری جہاز کی تیاری کی استبول میں  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر  نے کہا کہ پاک ترک تعلقات برادرانہ اورمثالی ہیں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون کے وسیع مواقع موجودہیں۔ تقریب کے دوران ترک صدرنے ایک بارپھرمسئلہ کشمیرپرپاکستان کی حمایت کردی۔ترک صدر نے کہاہمیں کشمیریوں کی مصیبتوں کااحساس کرناچاہئے ، کشمیراورفلسطین کی صورت حال ایک جیسی ہے ،80لاکھ سے زائدکشمیری5اگست سے نظربندہیں،کشمیری عوام قابض فوج کے مظالم کادلیری سے مقابلہ کررہے ہیں،کشمیریوں کے حق میں آوازاٹھاتارہوں گا۔ تقریب سے نیول چیف ایڈمرل ظفرمحمودعباسی نے بھی خطاب کیا ، انہوں نے کہا لڑاکا بحری جہازوں کی فراہمی پاک ترک بھائی چارے کاایک اورثبوت ہے ، مقبوضہ کشمیرکی صورت حال ہندوتوا کے زہریلے نظریے کانتیجہ ہے ،مسئلہ کشمیر پر حمایت پرترک صدرکے شکرگزارہیں۔ دوبحری جہازترکی میں جب کہ2پاکستان میں تیارہوں گے ،پاکستان میں بحری جہازوں کی تیاری کے بعدترکی سے ٹیکنالوجی بھی منتقل ہوگی۔