Thursday, May 9, 2024

کشمیر اور بالائی پنجاب میں آج بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان

کشمیر اور بالائی پنجاب میں آج بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان
August 9, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر اور بالائی پنجاب میں آج بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کے پی کے، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی بلوچستان کے بعض اضلاع میں بھی آج گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔ اسی دوران جنوبی بلوچستان اور زیریں سندھ کے بعض علاقوں میں ہلکی بارش بھی ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ مون سون میں ہوا کا کم دباؤ مغرب میں بلوچستان کی جانب بڑھ رہا ہے لیکن یہ صوبہ سندھ میں بھی موجود رہے گا۔ سندھ اور مکران ساحل پر سمندری لہریں طلاطم خیز رہیں گی۔ محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کو سمندر میں جانے سے خبردار کردیا ہے۔