Monday, May 13, 2024

کشمیر اور افغانستان پر وزیراعظم کے بیانات سکیورٹی رسک ہیں، بلاول بھٹو

کشمیر اور افغانستان پر وزیراعظم کے بیانات سکیورٹی رسک ہیں، بلاول بھٹو
June 22, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کشمیر اور افغانستان پر وزیراعظم کے بیانات سکیورٹی رسک قرار دے دیئے۔ الفاظ کا چناؤ سوچ سمجھ کر کرنے کا مشورہ دیدیا۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا، عمران خان دہشت گرد کو دہشت گرد کہنے کو تیار ہی نہیں ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے موٹروے اور ہوائی اڈے گروی رکھنے کے حکومتی فیصلے پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا، عمران خان نے جس بھی منصوبے میں ہاتھ ڈالا، فائدے کے بجائے نقصان ہوا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ، عوام کو معلوم ہے پیپلز پارٹی کشمیر پر سودے بازی نہیں کرے گی۔