Monday, September 16, 2024

کشمیر اقوام متحدہ کا بدستور نامکمل ایجنڈا ہے : وزیراعظم

کشمیر اقوام متحدہ کا بدستور نامکمل ایجنڈا ہے : وزیراعظم
August 9, 2016
اسلام آباد(92نیوز)وزیراعظم نوازشریف کہتے ہیں کہ کشمیر  اقوام متحدہ کا  بدستور  نامکمل ایجنڈا ہے  اور  بھارت  کو یہ  بات  سمجھ لینی  چاہیے  کہ کشمیر اس کا اندرونی معاملہ نہیں ہے۔ تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس  میں اقوام متحدہ کی  جنرل  اسمبلی کے  اجلاس کے حوالے سے پاکستان کی  تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں  مشیر  خارجہ  سرتاج عزیز  ،معاون خصوصی  طارق فاطمی  ،سیکرٹری خارجہ  اعزاز چوہدری نے شرکت کی۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب   ڈاکٹر  ملحیہ لودھی  اور امریکہ میں  پاکستانی  سفیر جلیل عباسی  جیلانی  بھی شریک ہوئے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کا کہناتھا کشمیر   اقوام متحدہ کا  بدستور  نامکمل ایجنڈا ہے  اور  بھارت  کو یہ  بات  سمجھ لینی  چاہیے  کہ کشمیر اس کا اندرونی معاملہ نہیں ہے ۔ کشمیر  علاقائی  اور  عالمی  توجہ طلب مسئلہ ہے۔ نوازشریف نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی  حیثیت سے  یہ میری ذمہ  داری ہے کہ بھارت میں  زیر عتاب کشمیریوں کی  آواز عالمی سطح  پر اٹھاؤں ۔ عالمی سطح  پر مسئلہ کشمیر  اور  کشمیری عوام کی  حق پر مبنی  جدو جہد کو اجاگر   کرنے کے لئے کوئی   کسر نہیں  چھوڑیں گے۔ کشمیریوں کو حق خودارادیت سے انکار  اقوام  متحدہ کی مسلسل ناکامی ہے ۔ کشمیری  عوام کو  حق خود ارادیت  دینا کشمیریوں کا  بنیادی حق  ہے اور پاکستان کشمیریوں کا انکا حق  دلانے میں  بھرپور  کردار ادا کرتا رہے گا۔