Monday, May 6, 2024

کشمور ٹول پلازہ کے قریب وین کا سلنڈر پھٹ گیا، 5افراد جاں بحق

کشمور ٹول پلازہ کے قریب وین کا سلنڈر پھٹ گیا، 5افراد جاں بحق
May 14, 2019
کشمور ( 92 نیوز) کشمور ٹول پلازہ کے قریب افسوسناک سانحہ ہوا جہاں وین کا سلنڈر پھٹنےسے آگ لگ گئی ، 5افراد جھلس کر جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے ۔ حادثے میں جاں بحق ہونیوالوں میں دو بچے اور دو خواتین بھی شامل ہیں ، زخمیوں اور لاشوں کو کشمور اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کےضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور  تعزیت کا اظہار کرتےہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاکی۔