Monday, September 16, 2024

کشمور: واپڈا ملازمین کا واپڈ اگڈو تھرمل پاور اسٹیشن کی ممکنہ نجکاری کیخلاف احتجاجی دھرنا، نجکاری تسلیم نہیں: مظاہرین

کشمور: واپڈا ملازمین کا واپڈ اگڈو تھرمل پاور اسٹیشن کی ممکنہ نجکاری کیخلاف احتجاجی دھرنا، نجکاری تسلیم نہیں: مظاہرین
February 3, 2016
کشمور (نائنٹی ٹو نیوز) کشمور میں آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کی کال پر گڈو تھرمل پاور اسٹیشن کی ممکنہ نجکاری کیخلاف احتجاجی دھرنا دیا گیا۔ گڈو تھرمل پاور اسٹیشن کی ممکنہ نجکاری کیخلاف یونین رہنما شمس الدین سولنگی، سید ایوب اختر زیدی اور عبدالوحید بھٹو کی قیادت میں چیف ایگزیکٹو کے دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا گیا۔ اس موقع پر یونین رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہائیڈرو یونین کسی طور واپڈا کی نجکاری نہیں ہونے دے گی، وہ جانیں قربان کر کے بھی نجکاری رکوائیں گے۔ گڈو تھرمل پاور اسٹیشن کے کئی یونٹ بند پڑے ہیں جس سے صارفین کو بجلی مہنگی مل رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گڈوتھرمل پاور اسٹیشن جیسے منافع بخش ادارے کی نجکاری کے بجائے اس کی مرمت کر دی جائے تو ملک سے بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم ہو گی بلکہ بجلی سستی ہو جائے گی۔