Sunday, September 8, 2024

کشمور میں ہندووں کامذہبی تہوار ہولی جوش و خروش سے منایا گیا

کشمور میں ہندووں کامذہبی تہوار ہولی جوش و خروش سے منایا گیا
March 6, 2015
کشمور(ویب ڈیسک)پورے ملک کی طرح کشمور میں بھی ہندو برادری کی جانب سے ہولی کا تہوار جوش و خروش سے منایا گیا ۔ ہولی ہندو ؤں کا وہ  مذہبی تہوار ہے جس میں وہ ایک دوسرے پر رنگ پھینک کراپنی خوشی کا اظہار کرتے ہیں ۔ ہولی میں ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے  بوڑھے ہو ں یا نوجوان ، بچے طرح طرح  کے رنگ لگا کر اپنی خوشی کو محسوس کرتے ہیں ،جبکہ ہندو برادری کی خواتین  گھروں میں پوجا پاٹ کرنے کے بعد گھر میں ہی ہولی مناتی ہیں ۔ کشمورمیں بھی ملک بھر کی طرح ہندوبرادری نےہولی کا تہوار روایتی جوش وخروش سے منایا،بازاروں اور گلیوں کی مختلف رنگوں سے سجایا گیا ۔