Thursday, May 9, 2024

کشمور میں زیادتی کا واقعہ ، ملزموں کی گرفتاری میں کردار ادا کرنے پر اے ایس آئی کے اعزاز میں تقریب

کشمور میں زیادتی کا واقعہ ، ملزموں کی گرفتاری میں کردار ادا کرنے پر اے ایس آئی کے اعزاز میں تقریب
November 16, 2020
کشمور (92 نیوز) کشمور میں ماں بیٹی سے زیادتی کے واقعہ میں ملزموں کو کیفرکردار تک پہنچانے والے اے ایس آئی محمد بخش کے اعزاز میں کراچی میں تقریب ہوئی۔ اے ایس آئی اور فیملی کو گارڈ آف آنر دیا گیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی مرتضیٰ  وہاب ، آئی  جی سندھ پولیس مشتاق مہر اور اعلیٰ پولیس آفسران  بھی موجود تھے  ۔ اے ایس آئی محمد بخش واقعہ کو بیان کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے کہا وہ ساتھ دینے پر اپنے گھروالوں اور پوری سندھ پولیس کے شکرگذار ہیں ۔اے ایس آئی  محمد بخش نے اپنے سندھ پولیس  کے ساتھیوں کو تلقین کی  وہ  غریبوں کی زیادہ سے زیادہ مدد کریں ۔ آئی  جی  سندھ  مشتاق مہر نے بھی  اے ایس آئی  محمد بخش کو شاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور اس کیلئے 20 لاکھ روپے انعام  کا اعلان کیا ۔ یہ بھی کہا محمد بخش  کیلئے ستارہ شجاعت اور ان کی  بیٹی کیلئے ستارہ امتیاز کی سفارش کریں گے۔ مرتضیٰ وہاب نے تقریب سے خطاب میں کہا  میرے پاس اس  بہادر پولیس آفسر کی تعریف  کیلئے الفاظ نہیں ہیں۔ اس اے ایس آئی اور اس کی فیملی کی شکل میں سوسائٹی میں آج بھی احساس زندہ ہے۔