Sunday, May 12, 2024

کشمور میں زیادتی کا شکار 4 سالہ بچی کی حالت بگڑ گئی

کشمور میں زیادتی کا شکار 4 سالہ بچی کی حالت بگڑ گئی
November 17, 2020
کراچی (92 نیوز) کشمور میں زیادتی کا شکار 4 سالہ بچی کی حالت بگڑ گئی۔ کشمور میں زیادتی کا شکار 4 سالہ بچی این آئی سی ایچ میں زیرعلاج ہے۔ پروفیسرجمال رضا کے مطابق بچی کی حالت بگڑ گئی ہے، چند گھنٹے بہت اہم ہیں۔ بچی کو شدید انفیکشن ہے، ادویات سے ٹھیک کر رہے ہیں۔ ادھر پی ٹی آئی رہنماء حلیم عادل شیخ نے کشمور میں زیادتی کا شکار بچی کی عیادت کی، کہا کہ والدہ اورڈاکٹر کہیں گے تو اسے آغاخان اسپتال لے جائوں گا۔ بچی کے علاج و معالجے میں کوئی کسر نہیں چھوڑنا چاہتے، بیرون ملک بھی بھیجنا پڑا تو ہم بھیجیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم زیادتی ملزمان کے حوالے سے آرڈینینس لا رہے ہیں، جس کے تحت اِن تمام ملزمان کو سخت سے سخت سزائیں دی جائینگی۔