Saturday, May 4, 2024

کشمور : بگٹی قبائل کے 8فراری کمانڈروں سمیت 42عسکریت پسندوں نے ہتھیار ڈال دیے

کشمور : بگٹی قبائل کے 8فراری کمانڈروں سمیت 42عسکریت پسندوں نے ہتھیار ڈال دیے
July 30, 2015
کشمور(92نیوز) بلوچستان کے علاقے کشمور میں بگٹی قبائل سے تعلق رکھنے والے آٹھ  فراری  کمانڈروں  سمیت   بیالیس  عسکریت  پسندوں  نے  ہتھیار ڈال دیئے۔ تفصیلات کے مطابق سردار جلال دین بگٹی کی سرپرستی میں  کالعدم  تنظیموں  کے  آٹھ کمانڈروں  سمیت   بیالیس  عسکریت  پسندوں نے کشمور کینٹ  میں  پاک  فوج کے سامنے  ہتھیار ڈالے ۔ ہتھیار ڈالنے والوں  میں کمانڈر ز سہراب بگٹی، اقبال بگٹی اور  غلام نبی بگٹی  شامل  ہیں  اس موقع پر بڑی   تعداد میں اسلحہ بھی    پاک  فوج کے حوالے کیا گیا ۔ جن میں  چوبیس  رائفل،  دس کلاشنکوف،  اٹھائیس میگزین  اور  گولیاں شامل ہیں۔ سرنڈر کرنے والے کمانڈرز  کا کہنا تھا  کہ وہ پاکستان میں امن چاہتے ہیں اس لئے  انہوں نے ہتھیار ڈالنے کا فیصلہ  کیا۔