Friday, April 26, 2024

کشف انٹری پرینیور شپ ایوارڈز 2020 تقریب کا انعقاد

کشف انٹری پرینیور شپ ایوارڈز 2020 تقریب کا انعقاد
March 19, 2020

لاہور ( ویب ڈیسک ) کشف فاؤنڈیشن نے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام یو این دی پی کے تعاون سے لاہور میں کشفت انٹری پریونیور شپ ایوارڈز 2020 کی خصوصی تقریب کا انعقاد کیا ، اس تقریب کی مہمان خصوصی جسٹس ناصرہ جاوید اقبال تھیں ۔

تقریب میں دس غیر معمعولی کاروباری خواتین اور بزنس ڈیولپمنٹ افسران کوو اپنے عزم ، جذبے اور اپنی ذات پر یقین رکھنے پر  ایوارڈ  دیا گیا ۔

اس موقع پر  کشف فاؤنڈیشن کی مینجمنگ ڈائریکٹر روشانہ ظفر نے کہا کہ خواتین کی بااختیاری کا تصور بیان کرنا آسان کام ہے لیکن اس پر عمل پیرا ہونا مشکل ہے ، خواتین کے اس عالمی  دن کے موقع پر ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان  بھر کی ان تمام پر عزم اور غیر معمولی کاروباری خواتین کی کاوشوں کا اعتراف  کریں ۔

پروگرام میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مہمانوں نے شرکت کی ،  ان میں دی کوکا کولا ایکسپورٹ کارپوریشن (ٹی سی سی ای سی)، سندھ ایجوکیشن فنڈ، پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ، یونائیٹڈ نیشنز ویمن جیسے شراکت داروں کے ساتھ اہم شخصیات، سرکاری حکام اور معروف شخصیات نے شرکت کی اور کشف کی کاروباری و ہنرمند خواتین کی کامیابی کو سراہا۔