Thursday, April 25, 2024

کشتی کے ذریعے اسپین پہنچنے والے نے چار لاکھ چھتیس ہزار ڈالر کی کرسمس لاٹری جیت لی

کشتی کے ذریعے اسپین پہنچنے والے نے چار لاکھ چھتیس ہزار ڈالر کی کرسمس لاٹری جیت لی
December 24, 2015
  میڈرڈ(ویب ڈیسک)اسے کہتے ہیں چھپڑ پھاڑ کے ملنا جی ہاں سینیگال کے تارک وطن کو خوابوں کی تعبیر مل گئی  کشتی کے ذریعے اسپین پہنچنے والے تارک وطن نے چار لاکھ چھتیس ہزار ڈالر کی کرسمس لاٹری جیت لی۔ تفصیلات کےمطابق سینیگال سے کشتی کے ذریعے پورپ کا سفر کرنے والے ایک تارک وطن نے اسپین کی سالانہ کرسمس لاٹری کے ذریعے چار لاکھ چھتیس ہزار ڈالر کی انعامی رقم جیت لی نگاگنی نامی پناہ گزین دو ہزار سات میں بیوی کے ہمراہ مراکش سے کشتی کے ذریعے اسپین آیا نگاگنی کا کہناتھا کہ اس کے پاس پانچ یورو بھی نہیں تھے اور یہی نہیں دو ہزار سات میں نگاگنی اور اس کی بیوی جس کشتی میں سوار تھے وہ ڈوب گئی اور کوسٹ گارڈز نے ان کو بچایا بیروزگاری کی زندگی گزارنے والے نگاگنی نے کہا کہ لاٹری جیتنے کے بعد وہ اپنی مرضی کے مطابق بہت کچھ کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔ کرسمس لاٹری کا ایک حصہ اٹھارہ سال کی تارک وطن امانس نامین نے بھی جیتا ہے ۔