Sunday, May 12, 2024

کشتی حادثہ، 2 پاکستانیوں کی ہلاکت پر ترک حکام کیساتھ رابطے میں ہیں، دفتر خارجہ

کشتی حادثہ، 2 پاکستانیوں کی ہلاکت پر ترک حکام کیساتھ رابطے میں ہیں، دفتر خارجہ
December 28, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) ترکی میں کشتی حادثے میں 2 پاکستانیوں کی ہلاکت کے معاملہ پر ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی سفارتخانہ ترک حکام کے ساتھ رابطے میں ہے، جاں بحق پاکستانیوں کی شناخت کے بعد لواحقین سے رابطہ کیا جائے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ حادثہ کا شکار پاکستانی شہریوں کو ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی، کشتی میں سوار 71 افراد میں سے 25 پاکستانی تھے، 23 کو زندہ بچا لیا گیا۔ مبینہ طور پر کشتی میں سوار تمام افراد غیر قانونی تارکین وطن تھے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ حادثہ کے فوری بعد تلاش و بچائو آپریشن شروع کردیا گیا تھا، جاں بحق ہم وطنوں کے جسد خاکی کی وطن واپسی کیلئے جلد انتظامات کیے جائیں گے، حادثے میں بچنے والے تمام 23 پاکستانی ترک حکام کی تحویل میں ہیں، متاثرین کو مقامی ہسپتالوں میں ضروری طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔