Friday, May 3, 2024

کسی کے پاس آئین میں ترمیم کے لیے دو تہائی اکثریت نہیں ، شاہ محمود قریشی

کسی کے پاس آئین میں ترمیم کے لیے دو تہائی اکثریت نہیں ، شاہ محمود قریشی
May 3, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملک میں صدارتی نظام کو خارج ازامکان قرار دے دیا۔ کہتے ہیں کسی کے پاس آئین میں ترمیم کے لیے دو تہائی اکثریت نہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پارلیمنٹ کی اہم کمیٹی ہے۔ راجا ظفر الحق نے خود کہا کہ تبدیلیاں کرنے پر تعجب ہوا ہے۔ ان تبدیلیوں سے قیاس آرئیاں جنم لے رہی ہیں۔ کابینہ میں تبدیلی پر طوفان برپا کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے کہا شہباز شریف کی 6 مئی کو واپسی کا اعلان کیا گیا تھا۔ ن لیگ کہتی تھی کہ قائد حزب احتلاف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا عہدہ نہ دیا گیا تو بقیہ کمیٹیوں کا حصہ نہیں بنیں گے۔ انہوں نے کہا پیپلز پارٹی کہتی تھی میثاق جمہوریت  کی روح سے اپوزیشن لیڈر کو چئیر مین پبلک اکاؤنٹس بنایا جائے۔ پیپلز پارٹی والے کہتے ہیں کہ رانا تنویر کو نامزد کرنے کے لیے ہم سے کوئی مشورہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا میں توقع کرتا ہوں کہ پیر کے روز ان تمام سوالوں کے جواب مل جائیں گے۔