Friday, April 19, 2024

کسی کے ماتھے پر نہیں لکھا کہ اس نے ہمیشہ اقتدار میں رہنا ہے:چودھری نثار

کسی کے ماتھے پر نہیں لکھا کہ اس نے ہمیشہ اقتدار میں رہنا ہے:چودھری نثار
January 10, 2017
اسلام آباد(92نیوز)وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے سینیٹ میں خوب بھڑاس نکالی، اچھے کاموں کا سہرا کسی اور کو اور تنقید ان  پر ہوتی رہی۔ حکومتیں بدلتی رہتی ہیں، کسی کے ماتھے پر نہیں لکھا کہ اس نے ہمیشہ حکومت میں رہنا ہے۔ لاپتہ افراد کے حوالے سے چھ شواہد ملے ہیں۔ وزیردخلہ کی تقریر پر پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم واک آؤٹ کرگئی۔ تفصیلات کےمطابق ایوان بالا میں چودھری نثار علی خان کا کہناتھا کہ انھوں نےانٹرنل سییکورٹی سسٹم  اور صوبائی حکومتوں کیساتھ بہتر انداز میں کام کیا۔ سیاست کو ایک طرف رکھ کر وفاق اور صوبے نے کراچی آپریشن کیا۔ سب سے زیادہ انٹیلی جنس شیئرنگ سندھ اور کے پی کیساتھ رہی۔ کبھی سندھ اور کے پی پر الزام نہیں لگایا۔دہشت گردی کی وجہ سے قائم علی شاہ پر تنقید ہوئی تو  ان کے حق میں بیان دیا۔ سوات اور وزیرستان آپریشن کے اثرات جو سامنے آئے وہ ریکارڈ پر ہے۔ضرب عضب اور اس سے پہلے کا تمام ریکارڈ سامنے رکھنے کو تیار ہیں۔ اچھے کاموں کا سہرا کسی اور کو اور تنقید ان  پر ہوتی رہی۔ ان کی وزارت کا موازنہ سابق حکومتوں سے کروائیں تو بات بنے گی۔ لاپتہ افراد سے متعلق وزیرداخلہ کا کہناتھا کہ سلمان حیدر سمیت دیگر لاپتہ افراد  کےحوالے سے چھ شواہد ملے ہیں جو قبل از وقت سامنے نہیں لائے جاسکتے ۔ لوگوں کو لاپتہ کرنا حکومت کی پالیسی ہے نہ ایسا برداشت کریں گے ۔ساڑھے تین برس میں حکومت نے کئی لاپتہ افراد کو بازیاب کرایا ہے۔ اعتزازاحسن نے کہا کہ چوہدری نثار نے چار مغویوں کے بارے میں حقائق نہیں بتائے۔ اصل معاملے پر حکومت کا جواب نہیں آیا ہے۔ وزیر داخلہ کی تقریر پر پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے احتجاج کیا اور ایوان سے واک آؤٹ کرگئیں۔