Sunday, May 12, 2024

کسی کی جرات نہیں کہ ہمیں ڈکٹیشن دے، چیف جسٹس گلزار احمد

کسی کی جرات نہیں کہ ہمیں ڈکٹیشن دے، چیف جسٹس گلزار احمد
November 20, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزاراحمد کہتے ہیں کسی کی جرات نہیں کہ ہمیں ڈکٹیشن دے۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزاراحمد نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کبھی دباؤ میں کام کیا نہ کسی نے میرے کام میں مداخلت کی۔ اُنہوں نے کہا کہ کسی غیرجمہوری سیٹ اپ کو قبول نہیں کریں گے، دباؤ آیا تو چھوڑ کر چلے جائیں گے۔

علی احمد کرد کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا  ہماری عدالت فیصلے کرنے میں آزاد ہے اور کرتی ہے، بتائیں کس کی ڈکٹیشن پر کون سا فیصلہ ہوا؟، لوگوں کے اندر غلط فہمیاں پیدا نہ کریں۔ اداروں کے اوپر سے لوگوں کا بھروسہ نہیں اٹھنا چاہئے۔

جسٹس گلزاراحمد نے کہا یہ ملک قائم و دائم ہے اور قائم و دائم رہے گا، اس ملک میں قانون کی حکمرانی ہے اور رہے گی۔ ہم ہمیشہ جمہوریت کے ساتھ تھے ہیں اور رہیں گے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہماری عدلیہ آئین اور قانون کے مطابق کام کر رہی ہے، اگر کہیں غلطی ہوئی بھی ہے تو اس کو ٹھیک کروایا جاٸے۔ فیصلوں سے متعلق لوگوں کی راٸے مختلف ہوتی ہے، ہر اک کا محاسبہ کرتے ہیں۔