Tuesday, April 23, 2024

کسی کی تسلی کیلئے استعفیٰ نہیں دیا جاسکتا : خواجہ اظہار الحسن

کسی کی تسلی کیلئے استعفیٰ نہیں دیا جاسکتا : خواجہ اظہار الحسن
September 23, 2016
کراچی(92نیوز)ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہارالحسن کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کا پورا منظر نامہ تبدیل ہو گیا  کسی کی تسلی  لئے استعفی نہیں دیا جا سکتا۔ ایم کیو ایم پاکستان نے بڑا فیصلہ کیا ہے ۔ہمارے ادارے بھی بڑے فیصلے کریں تاکہ خلش دور ہو سکے۔ تفصیلات کےمطابق سندھ اسمبلی کے اجلاس کے بعد خواجہ اظہارالحسن نے ایم کیو ایم کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا۔ارکان سندھ اسمبلی کو متحد رہنے اور استعفےنہ دینے کی ہدایت کی۔ اجلاس کے بعد کیا میڈیا کا سامنا اور کہا ہمیں مینڈیٹ پاکستان زندہ باد  کا ملا ہے کسی  کی فرمائش پر استعفیٰ کیوں دیں۔ خواجہ اظہار  الحسن کا کہنا تھا کہ  سوشل میڈیاز  پر جعلی آئی ڈیز بن رہی ہیں کل میری بھی جعلی آئی ڈی سے کوئی میرا استعفیٰ پوسٹ کر سکتا ہے ۔ ان  کا کہنا تھا کہ  بڑے فیصلوں کے بعد اب گرفتار کارکنوں کی رہائی کی کوشش کی جائے گی جو ارکان سندھ اسمبلی آج نہیں آئے وہ اگلے اجلاس میں آئیں گے دوسری پارٹی میں جانے والے اور استعفیٰ  کا اعلان کرنے والے ہمارے کھاتے میں ہیں ۔