Friday, April 26, 2024

کسی کی انتخابی مہم سے غرض نہیں ، چیف جسٹس پاکستان

کسی کی انتخابی مہم سے غرض نہیں ، چیف جسٹس پاکستان
July 2, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے دورہ راولپنڈی اسپتال کو غلط رنگ دینے پر وضاحت کی اور کہا کہ کسی کی انتخابی مہم سے ہمیں کوئی غرض نہیں ، شیخ رشید جانیں اور ان کے ووٹرز ، ہم نے کسی کی انتخابی مہم کو لانچ نہیں کیا۔ دوسری طرف شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن  کا میڈیا سیل چیف جسٹس کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلا رہا ہے۔سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ ووٹ لوگ اپنی مرضی سے دیتے ہیں، چیف جسٹس کے دورہ کو غلط رنگ دیا جا رہا ہے ۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ  13 سال ایک اسپتال بند رہا ہماری مائیں اور بیٹیاں سڑکوں پر بچوں کو جنم دیتی رہیں جبکہ کچھ لوگوں کے ناک میں درد ہو تو وہ علاج کے لیے  لندن اور امریکہ چلے جاتے ہیں ۔