Friday, April 26, 2024

کسی کھانے والی چیز پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا ، عوام میں افواہیں پھیلائی جارہی ہیں ، شبر زیدی

کسی کھانے والی چیز پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا ، عوام میں افواہیں پھیلائی جارہی ہیں ، شبر زیدی
July 12, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا آٹے ، میدے ، دال ، سوجی سمیت کھانے کی کسی چیز پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا ۔ عوام میں افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قومی شناختی کارڈ کی شرط سے متعلق غلط فہمیاں پیدا کی جارہی ہیں۔ سیلز ٹیکس صرف رجسٹرڈ افراد کے لئے ہے جن کی تعداد 47 ہزار ہے۔ چھوٹے دکانداروں کے لئے 10 سال بعد زیرو ریٹنگ پر سیلز ٹیکس واپس لا رہے ہیں۔ چیرمین ایف بی آر نے کہا کہ کسی بھی سیکٹر کے ساتھ ڈیڈ لاک نہیں ہے۔ انجمن تاجران کے نمائندے ہمارے پاس آئیں بات  چیت کرسکتے ہیں۔ ٹیکسٹائل صنعت کے حوالے سے اقدامات جلد دکھائی دیں گے۔ شبر زیدی نے ایف بی آر کی ٹیکس کے حوالے سے دستاویزات کو نامکمل قراردیتے ہوئے آٹا ، میدہ پر ٹیکس نہ لگانے کی وضاحت بھی کر دی۔