Sunday, September 8, 2024

کسی کوسرکاری مشینری پرپارٹی پرچم لگاکرسیاست نہیں کرنےدیں گے،جام خان شورو

کسی کوسرکاری مشینری پرپارٹی پرچم لگاکرسیاست نہیں کرنےدیں گے،جام خان شورو
March 10, 2016
  کراچی(92نیوز)وزیر سندھ بلدیات جام خان شورو کا کہنا ہے کہ  کسی سیاسی جماعت کو سرکاری مشینری پر پارٹی پرچم لگا کر سیاست نہیں کرنے دیں گے،وسیم اختر کو کوئی پریشانی ہے تو وہ اپنا اعلاج کرائیں۔ تفصیلات کےمطابق کراچی سے جاری اپنے ایک بیان میں جام خان شورو کا کہنا تھا کہ  صفائی مہم ایک ماہ سے جاری ہے اور یہ سرکاری افسروں کی نگرانی میں جاری رہے گی،انہوں نے کہا کہ  کراچی میں کسی بھی مشینری کو کسی کے حوالے نہیں کیا جائے گا، تمام ڈی ایم سیز اور کے ایم سی معمول کے مطابق اپنا صفائی کا کام جاری رکھے گی اور کسی سرکاری افسر کو دھونس اور دھمکی سے کام روکنے نہیں دیا جائے گا۔