Saturday, May 18, 2024

کسی کو بھی سندھ کے حقوق نہیں چھیننے دینگے، بلاول بھٹو

کسی کو بھی سندھ کے حقوق نہیں چھیننے دینگے، بلاول بھٹو
March 26, 2019

 کراچی (92 نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کسی کو بھی سندھ کے حقوق نہیں چھیننے دینگے۔ پنڈی اسلام آباد میں بیٹھنے والا ہمارے فیصلےنہیں کرسکتا۔

پیپلزپارٹی کا کاروان بھٹو حیدرآباد پہنچ گیا۔ بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور دیگر رہنما ٹرین میں سوار ہیں۔

 پیپلزپارٹی کا کاروان بھٹو کراچی کینٹ اسٹیشن پہنچا جہاں پر جیالوں کا روایتی ہلہ گلہ دیکھنے میں آیا۔ بلاول کے ساتھ سفر کی خوشی پر جیالوں نے ڈھول بجائے اور بھنگڑے ڈالے۔

 کارکنوں کی بڑی تعداد دیکھ کر بلاول بھی خوش ہوگئے۔ ذوالفقار علی بھٹو کے حق میں نعرے لگوائے اور شان میں شاعری بھی کی۔

 کوٹری میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کسی کو بھی سندھ کے حقوق نہیں چھیننے دینگے۔ پنڈی اسلام آباد میں بیٹھنے والا ہمارے فیصلےنہیں کر سکتا۔

بلاول بھٹو نے کہا کرپشن کے نام پر انتقامی کارروائی کی جارہی ہے ، جب لانگ مارچ کریں گے تو ان کو لگ پتہ جائے گا۔ پیپلزپارٹی کوختم نہیں کیا جاسکتا۔ بے نظیر نے بھی شہادت قبول کی، نظریے پر یوٹرن نہیں لیا۔

کاروان بھٹو لاڑکانہ کی جانب رواں دواں ہے اور حیدر آباد پہنچ چکا ہے۔ بلاول بھٹو راستے میں آنے والے مختلف ریلوے اسٹیشن پر استقبال کے لئے آنے والے کارکنوں سے خطاب کرتے رہیں گے۔