Saturday, April 20, 2024

کسی کو این آر او نہیں ملے گا ، یہ پیسے دیں اور اپنی جان چھڑائیں ، شیخ رشید

کسی کو این آر او نہیں ملے گا ، یہ پیسے دیں اور اپنی جان چھڑائیں ، شیخ رشید
June 25, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا امیر قطر نے کوئی ڈیل کی بات نہیں کی ۔ کسی کو این آر او نہیں ملے گا ، یہ پیسے دیں اور اپنی جان چھڑائیں۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو  میں کہا 90 کے زاویے این آر او مانگا جا رہا ہے۔ اپوزیشن مجرموں کے حق میں تحریک چلانا چاہتی ہے مگر یہ قانون سے جان نہیں چھڑا سکیں گے۔ قبل ازیں وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ کسی کو ڈیل ملے گی نہ ڈھیل ۔ شیخ رشید نے  نام لیے بغیر بلاول بھٹو پر بھی تنقیدی نشتر چلاتے ہوئے کہا بلاول باپ کے اشارے پر اچھل کود کررہے ہیں ، بلاول بھٹو بننے کے بجائے زرداری بنے گا تو اس کا سیاسی مستقبل تباہ ہو گا ۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پیپلز پارٹی والے چاہتے ہیں ان کے سارے کیس سندھ میں لگیں، اسی طرح مسلم لیگ ن والے چاہتے ہیں کہ ان کے تمام کیسز لاہور میں ہی لگیں  ، یہ لوگ اپنی دولت کو بچانے کیلئے اپنی عزت کو نیلام کر رہے ہیں۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے پاس ڈیل اور ڈھیل کا کوئی آپشن نہیں ۔ ان لوگوں کی سوئی پھنسی ہے کہ باہر بھجوا دیں ۔