Thursday, April 25, 2024

کسی کو ایجنڈا ہائی جیک نہیں کرنے دیں گے ، احسان مانی

کسی کو ایجنڈا ہائی جیک نہیں کرنے دیں گے ، احسان مانی
April 17, 2019

کوئٹہ ( 92 نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے کہا کہ کسی کو ایجنڈا ہائی جیک نہیں کرنے دیں گے ، بورڈ کے فیصلے اس طرح تبدیل نہیں ہوں گے ، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے ، کرکٹ بورڈ میں تبدیلیاں ضرور ہوں گی ۔

کوئٹہ میں پی سی بی کی گورننگ باڈی کے اجلاس میں ممبران کی جانب سے بائیکاٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسان مانی نے کہا کہ  چھ میں سے پانچ نکات پر بورڈ آف گورنر پہلے ہی منظوری دے چکی ہے ، ڈومیسٹک کرکٹ میں تبدیلی آئے گی،پاکستان کرکٹ پر کسی کو تحفظات نہیں ہونے چاہئیں ۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھاکہ  ایک مرتبہ پھر پاکستان کرکٹ کو دنیا ئے کر کٹ کی مضبوط ٹیم بنا کر دم لے لیں ، کوئٹہ :ہم اپنے اس عہد پر قائم ہیں کہ پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لئے اچھے فیصلے کرتے رہیں گے ، آج کے اجلاس میں مثبت تعمیری بات چیت ہونی تھی جس کا مقصد پاکستان کے کرکٹ کو آگے لے جانا تھا ،مگر ایسا نہیں ہوا ۔

احسان مانی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے متعلق کہا کہ ان سے بہت اچھی گفتگو ہوئی ،  وزیر اعلیٰ نے بلوچستان  میں کرکٹ کے لئے بہتر اقدامات پر زور دیا۔