Thursday, April 18, 2024

کسی کارکن کو خراش بھی آئی تو الطاف حسین کے خلاف مقدمہ درج کرائینگے:عمران اسماعیل

کسی کارکن کو خراش بھی آئی تو الطاف حسین کے خلاف مقدمہ درج کرائینگے:عمران اسماعیل
April 4, 2015
کراچی(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کراچی میں اگر کسی کارکن کو خراش بھی آئی تو الطاف حسین کے خلاف لندن میں مقدمہ درج کرائیں گے۔ پی ٹی آئی کیمپ پر ایم کیو ایم کا حملہ کھلی دہشت گردی ہے۔ کراچی کے علاقے عزیز آباد میں پی ٹی آئی کی ریلی پہنچنے پر پارٹی رہنما عمران اسماعیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے کیمپ پر ایم کیو ایم کا حملہ کھلی دہشت گردی ہے۔ اگر کسی ورکر کو خراش بھی آئی تو لندن میں الطاف حسین کے خلاف مقدمات درج کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پولنگ سے پہلے ہی شکست کے خوف میں مبتلا ہے۔ چاہتے ہیں این اے دو سو چھیالیس میں الیکشن فوج یا رینجرز کی نگرانی میں کرائیں جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ این اے دو سو چھیالیس میں تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کریں گے۔