Friday, March 29, 2024

کسی چور ڈاکو کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے،فیاض الحسن چوہان

کسی چور ڈاکو کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے،فیاض الحسن چوہان
January 2, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کسی چور  ڈاکو کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے ، جیسا کرو گے ویسا بھرو گے ، جنہوں نے پاکستان کا مال کھایا ہے ان سب کو احتساب ہوگا ۔ لاہور میں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ کرپشن کی گاجریں کھانے والوں کے پیٹ میں درد ہو رہا ہے،، وزیراعظم عمران خان پاکستان کو کبھی ڈوبنے نہیں دیں گے، عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب  عثمان بزدار اپنی نسلوں کو سنوارنے کیلئے نہیں آئے۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن گلہ پھاڑ پھاڑ کے 18ویں ترمیم کا رونا رو رہی ہے جب کہ  2018 کے الیکشن کے پل سے ان کی بس احتساب کی نہر میں گر چکی ہے۔