Monday, September 16, 2024

کسی پولنگ ایجنٹ کو گنتی کے عمل سے نہیں نکالا گیا، رپورٹ

کسی پولنگ ایجنٹ کو گنتی کے عمل سے نہیں نکالا گیا، رپورٹ
August 3, 2018
اسلام آباد (92 نیوز)عام انتخابات 2018 میں پولنگ ایجنٹس کو مبینہ طور پر گنتی کے عمل سے باہر نکالنے کے معاملے کی ابتدائی تحقیقات رپورٹ میں کہا گیا کہ کسی پولنگ ایجنٹ کو گنتی کے عمل سے نہیں نکالا گیا۔ عام انتخابات 2018 میں پولنگ ایجنٹس کو گنتی کے عمل سے باہر نکالنے کے الزامات پر الیکشن کمیشن نے ابتدائی تحقیقات مکمل کرلیں۔ صوبائی الیکشن کمشنرز نے پولنگ ایجنٹس سے متعلق رپورٹ الیکشن کمیشن کو ارسال کردی ۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہر امیدوار کے ایک ایک ایجنٹ کو گنتی کے عمل میں بٹھایا گیاتھا۔ گنتی کے عمل سے پولنگ ایجنٹس کو نکالنے کی باتیں گمراہ کن ہیں۔ امیدواروں نے پولنگ بوتھ  کے لحاظ سے  ایجنٹ مقرر کئے ہوئے تھے۔ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے الیکشن ایکٹ کے تحت پولنگ اسٹیشن پر ایک امیداوار کے صرف ایک ایجنٹ کو آنے اجازت تھی۔ پولنگ اسٹیشن کا نتیجہ متعلقہ پولنگ اسٹیشن پر چسپاں بھی کیا گیا۔ فارم 45 پر پولنگ ایجنٹس اور پولنگ عملہ کے دستخط  لئے گئے۔ جن فارم 45 پر پولنگ ایجنٹس کے دستخط نہیں تھے وہاں وجوہات  بھی تحریر کی گئی ہیں۔