Friday, March 29, 2024

کسی نے وادی میں زمین خریدنے کا سوچا تو کشمیر اس کا قبرستان بنا دیا جائے گا ، کشمیری عوام

کسی نے وادی میں زمین خریدنے کا سوچا  تو کشمیر اس کا قبرستان بنا دیا جائے گا ، کشمیری عوام
October 10, 2019
 سرینگر (92 نیوز) آرٹیکل 370 ختم کرنے پر بھارت کو کشمیری عوام نے کرارا جواب دے دیا۔ مجاہدین نے کشمیر میں جائیداد یا اراضی خریدنے والوں کو متنبہ کر دیا کہ کسی نے کشمیر کا رخ کیا، زمین خریدنے کا سوچا یا کوشش کی تو کشمیر اس کا قبرستان بنا دیا جائے گا ۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے بھارتی سرکار کو متنبہ کر دیا ۔ کشمیریوں نے راتوں رات مقبوضہ وادی کے گلی کوچوں اور بازاروں میں اشتہارات لگا دیے ۔ بینرز بی جے پی رہنماؤں کی باتوں کا جواب ہیں جو کہتے تھے ڈل جھیل کے کنارے گھر بنائیں گے۔ وادی ، زمین ، خریدنے ، سوچا ، کوشش ، کشمیر ، قبرستان ، کشمیری ، عوام بینرز کی تحریر کے مطابق کسی نے کشمیر کا رخ کیا، زمین خریدنے کا سوچا یا کوشش کی تو کشمیر اس کا قبرستان بنا دیا جائے گا ۔ واضح رہے قابض بھارتی فوج مقبوضہ وادی میں سخت سکیورٹی اور کرفیو کے باوجود حالات کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہے ۔