Friday, March 29, 2024

کسی میں ہمت ہے تو گھر کے باہر لوگ جمع کرکے دکھائے ، محمود خان

کسی میں ہمت ہے تو گھر کے باہر لوگ جمع کرکے دکھائے ، محمود خان
October 23, 2019

 پشاور (92 نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا کسی میں ہمت ہے تو ان کے گھر کے باہر لوگ جمع کرکے دکھائے۔

سنٹرل جیل پشاور میں نئے بلاک کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیر اعلٰی محمود خان نے ایک بار پھر مخالفین کے خلاف جارحانہ انداز اپنایا۔ محمود خان کا کہنا تھا کہ سوات میں آبائی گھر میں تو بھائی رہتے ہیںم، پشاور میں میرے گھر کے باہر کارکن جمع کرکے دکھائیں۔

وزیراعلٰی خیبرپختونخوا نے سنٹرل جیل کے قیدیوں کی سزا میں دو ماہ کی کمی جبکہ جیل ملازمین کی اپ گریڈیشن کی منظوری کا اعلان کیا۔ سنٹرل جیل میں نئے بلاک میں دو ہزار تین سو چھپن قیدیوں کو رکھنے کی گنجائش ہو گی۔

دوسری طرف حکومت نے جے یو آئی ف کو آزادی مارچ کی مشروط اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا۔ آئین اور عدالتی فیصلوں کے دائرہ کار میں رہ کر مارچ کیا جا سکے گا۔

 وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت جمہوری روایات پر پختہ یقین رکھتی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ وہ عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں۔ سڑکیں بند کر کے شہریوں کیلئے مسائل پیدا نہیں کریں گے۔