Monday, September 16, 2024

'کسی مشیر سے آلو کی قیمت ہی پوچھ لیتے '

'کسی مشیر سے آلو کی قیمت ہی پوچھ لیتے '
January 31, 2016
لاہور (92نیوز) آلو کتنے روپے کلو ہے ؟ وزیراعظم کی تقریر کے بعد ایک نئی بحث چھڑ گئی۔ شہریوں چہ میگوئیاں کرتے رہے کہ وزیراعظم کو آلو کی قیمت کا ہی پتا نہیں تو انہیں دیگر عوامی مسائل کا کیسے ادراک ہو گا۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا تھا کہ آلو پانچ روپے کلو ہے جبکہ سرکاری ریٹ لسٹ میں آلو گیارہ سے تیرہ روپے کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔ عوام ڈھونڈ رہے ہیں کہ آلو پانچ روپے کلو کہاں سے ملتے ہیں۔ معصومیت کہئے یا لاعلمی لیکن یہ سچ ہے کہ وزیر اعظم آلو کی قیمت سے متعلق کچھ نہیں جانتے اور یہ دلچسپ حقیقت لاہور میں سامنے آئی جب اپنی حکومت کی تعریفیں کرتے کرتے وزیراعظم نے آلو پانچ روپے کلو کردیا اور اس فرضی قیمت کا کریڈٹ بھی اپنی حکومت کے کھاتے میں ڈال دیا۔ وزیر اعظم کی اس لاعلمی پرمہنگے داموں آلو خریدنے والے عوام غم و غصے کا شکار ہے۔ شہری کہتے کہ وزیراعظم کوعام آدمی کے مسائل کی کوئی خبرنہیں، حکمران مارکیٹوں میں جائیں توانہیں عوام کے حالات کی کچھ خبر بھی ہو۔ وزیراعظم نوازشریف کے دعوے ایک طرف۔ سرکاری لسٹوں میں بھی کہیں آلو پانچ روپے کلو نہیں بلکہ دکاندارکہتے ہیں کہ آلو تو انہیں پانچ روپے کلو تھوک میں نہیں ملتا، پرچون میں کیسے بیچیں۔ بہترہوتا کہ وزیراعظم مہنگائی میں کمی کا دعویٰ کرنے سے پہلے کسی مشیر سے آلو کی اصل قیمت ہی معلوم کرلیتے۔ وہ ایسا کرتے توعوام کو یہ پریشانی نہ ہوتی کہ آلو آخرپانچ روپے کلوملتا کہاں ہے؟