Thursday, May 9, 2024

کسی لابی کا حصہ نہیں، کارٹیلز نہیں بنانے چاہئیں، وزیراعظم عمران خان

کسی لابی کا حصہ نہیں، کارٹیلز نہیں بنانے چاہئیں، وزیراعظم عمران خان
June 8, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے کسانوں کی ملاقات ہوئی، وزیراعظم نے کہا، میں کسی لابی کا حصہ نہیں ہوں، یہ کارٹیلز نہیں بنانے چاہئیں۔ کسانوں نے زرعی ایمرجنسی کا مطالبہ کردیا۔

منگل کے روز کسانوں سے گفتگو میں وزیراعظم نے کہا، کسانوں سے میری مسلسل ملاقاتیں رہیں گی، شارٹ ٹرم میں ملک کو زراعت نے اٹھایا ہے، صرف قانون بنایا اورکسانوں کو وقت پر پیسے ملے جس سے کسان خوش حال ہوا۔

انہوں نے کہا، اس ملک کو میں نے اوپر جاتے دیکھا، اور پھر یہ ملک نیچے آگیا۔ ملک ناانصافی کی وجہ سے نیچے آیا۔ حکمرانوں کی کرپشن ملکوں کو تباہ کردیتی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ، میری 23 سالہ جدوجہد کرپشن کے خلاف ہے۔ ایف آئی اے کو شوگر مافیا نے دھمکی دی کہ اگر ہمارے خلاف کام کرو گے تو ہم شوگر کی قیمت اوپر لے جائیں گے۔

عمران خان نے کہا، لائیو اسٹاک میں دودھ کی پیداوار میں دنیا ہم سے بہت آگے ہے، ہم سی پیک کوزراعت میں بھی لے کرآئے ہیں۔

وزیراعظم بولے کہ، پہلی حکومتوں نے بجلی کے کنٹریکٹ مہنگے کررکھے ہیں، پہلی حکومتوں کی وجہ سے بجلی کی قیمتیں زیادہ ہیں۔ ہم ٹیوب ویل کو سولر انرجی کی طرف لے کرلے جارہے ہیں۔

اس موقع پر چودھری محمد یٰسین نے کہا، مشنیری منگوانے کیلئے ڈیوٹی فری کیا جائے۔