Friday, May 17, 2024

کسی غریب کو نہیں چھیڑیں گےاور مگرمچھ کو نہیں چھوڑیں گے ،شیخ رشید

کسی غریب کو نہیں چھیڑیں گےاور مگرمچھ کو نہیں چھوڑیں گے ،شیخ رشید
September 15, 2018
لاہور ( 92 نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ کسی غریب کو نہیں چھیڑیں گے اور کسی مگر مچھ کو نہیں چھوڑیں گے ۔ کچی آبادی کو تنگ نہیں کریں گے ، 100روز میں ٹرینوں میں وائی فائی اور ٹریکر لگائیں گے ، بڑے ریلوے اسٹیشنز پر فلٹریشن پلانٹ لگانے کا بھی پلان ہے ۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے سندھ میں موہنجوداڑو اور روحی ایکسپریس چلانے کا اعلان کر دیا ۔ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم سے ریلوے میں 23 ہزار نئی نوکریوں کا مطالبہ  کیا ہے جن میں سے دس ہزارنوکریاں فوری دی جائیں گی۔ وزیرریلوے کا کہنا تھا کہ وہ سات بڑے ریلوے اسٹیشنز پر صاف پانی کے پلانٹ لگانے کے ساتھ ساتھ ان کی تزئین و آرائش کرنے جا رہے ہیں جس کےلئےنجی شعبے سے بات چل رہی ہے  ۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نجی شعبے کی شراکت  سے ریلوے ملازمین کااسپتالوں میں علاج کرائیں گے ۔وفاقی وزیر نے ریلوے اسٹیشن پرلاہور سے راولپنڈی تک چلنے والی ٹرین کامعائنہ بھی کیا ۔ ایک سوال کے جواب میں  وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ انہوں نے کلثوم نواز کی وفات پر تعزیت کی ہے۔