Friday, May 17, 2024

کسی شخص پر تاحیات پابندی بادی النظر میں غلط ہی لگتی ہے، اعتزاز احسن

کسی شخص پر تاحیات پابندی بادی النظر میں غلط ہی لگتی ہے، اعتزاز احسن
December 25, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) رہنماء پیپلزپارٹی اعتزاز احسن کہتے ہیں کسی شخص پر تاحیات پابندی بادی النظر میں غلط ہی لگتی ہے۔

اعتزاز احسن نے 92 نیوز کے پروگرام ’’ کراس ٹاک ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  کسی جرم کے تحت کیونکر کسی کا عمر بھر کیلئے نمائندگی کا حق سلب کیا جاسکتا ہے۔ سپریم کورٹ بار اگر ایک ہی شخص کا کیس لے کر عدالت گئی تو وہ جانبداری لگے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ثاقب نثار کا آڈیو بھی جعلی ہے، بہت سے چینلز نے اسے ثابت بھی کردیا ہے کہ ثاقب نثار کی آڈیو جعلی ہے۔